-" اولياء الله هم الذين يذكر الله لرؤيتهم".-" أولياء الله هم الذين يذكر الله لرؤيتهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ»(۱۰-يونس:۶۲)”خبردار! بیشک اللہ کے اولیا پر کوئی خوف نہ ہو گا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے“ کے بارے میں فرمایا: ”اللہ کے اولیاء وہ لوگ ہیں، جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے۔“