(لقد سالت الله باسم الله الاعظم: الذى إذا دعي به اجاب، وإذا سئل به اعطى).(لقد سألت الله باسم الله الأعظم: الذى إذا دعي به أجاب، وإذا سئل به أعطى).
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا: اے اللہ! ساری تعریف تیرے لیے ہے، تو ہی معبود برحق ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو محسن (اور انعام نواز) ہے، تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اے جلال و اکرام والے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دعا سن کر) فرمایا: ”تو نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، کہ جس کا واسطہ دے کر پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے اور جس کے واسطہ سے اس سے (کسی چیز کا) سوال کیا جائے تو وہ دیتا ہے۔“