-" اتحبون ان تجتهدوا في الدعاء؟ قولوا: اللهم اعنا على شكرك وذكرك وحسن عبادتك".-" أتحبون أن تجتهدوا في الدعاء؟ قولوا: اللهم أعنا على شكرك وذكرك وحسن عبادتك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم چاہتے ہو کہ دعا کرنے میں پوری کوشش کرو؟ ( اگر چاہتے ہو تو) کہا کرو: اے اللہ! اپنا شکر کرنے، اپنا ذکر کرنے اور اچھے انداز میں عبادت کرنے پر ہماری مدد فرما۔“