-" إذا اويت إلى فراشك فقل: اعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه وعقابه، ومن شر عباده، ومن همزات الشياطين، وان يحضرون".-" إذا أويت إلى فراشك فقل: أعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه وعقابه، ومن شر عباده، ومن همزات الشياطين، وأن يحضرون".
سیدنا محمد بن منکدر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ان ہولناکیوں اور گھبراہٹوں کا شکوہ کیا، جو وہ خواب میں دیکھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بستر پر لیٹتے وقت یہ پڑھا کر: میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کے غضب سے، اس کی سزا سے، اس کے بندوں کے شر سے، شیطانوں کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ میرے قریب پھٹکیں۔“