- (إذا سمعتم صياح الديكة [بالليل] ؛فاسالوا الله من فضله، [وارغبوا إليه] ؛ فإنها رات ملكا، وإذا سمعتم نهيق الحمار [بالليل] ؛ فتعوذوا بالله من الشيطان؛ فإنه راى شيطانا).- (إذا سمعتُم صياحَ الدِّيكة [بالليلِ] ؛فاسألوا الله من فضلهِ، [وارغبُوا إِليه] ؛ فإنّها رأت ملَكاً، وإذا سمعتُم نهيقَ الحمارِ [بالليلِ] ؛ فتعوَّذُوا باللهِ من الشيطانِ؛ فإنهُ رأى شيطاناً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رات کو مرغ کو بانگ دیتے سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو اور اس کی طرف راغب ہو جاؤ، کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھ کر (بانگ دیتا ہے) اور جب تم رات کو گدھے کے ہینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر (ہینگتا ہے)۔“