- (إني لاعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: اعوذ بالله من الشيطان الرجيم).- (إنِّي لأعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم).
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی باہم گالی گلوچ کرنے لگے، ان میں سے ایک کو غصہ آیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”مجھے ایسے کلمے کا علم ہے کہ اگر یہ آدمی کہے تو جو غصہ محسوس کر رہا ہے، وہ ختم ہو جائے گا۔ (اور وہ کلمہ یہ ہے): «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سننے والا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اسے کہا: کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی کیا فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ آدمی کہہ دے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا، ( اور وہ ہے:) «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم»“ آگے سے وہ آدمی کہنے لگا: آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں؟