- (احشدوا؛ فإني ساقرا عليكم ثلث القرآن، فحشد من حشد، ثم خرج نبي الله - صلى الله عليه وسلم -فقرا: (قل هو الله احد) الا إنها تعدل ثلث القرآن).- (احشُدوا؛ فإنِّي سأقرأُ عليكم ثُلُثَ القُرآنِ، فحشدَ من حشَدَ، ثم خرجَ نبيّ الله - صلى الله عليه وسلم -فقرأ: (قل هو اللهُ أحدٌ) ألا إنَّها تعدلُ ثلث القُرآنِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمع ہو جاؤ، میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرنے لگا ہوں۔“ جمع ہونے والے جمع ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» کی تلاوت کر کے واپس چلے گئے۔ ہم ایک دوسرے کو کہنے لگے: ایسا لگتا ہے کہ آسمان سے کوئی (نئی) خبر آئی ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر داخل کر دیا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نے تمہیں کہا تھا کہ میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ آگاہ ہو جاؤ! (سورۃ الاخلاص) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے (جس کی تلاوت میں کر چکا ہوں)۔“