-" حسن الصوت زينة القرآن".-" حسن الصوت زينة القرآن".
علقمہ بن قیس کہتے ہیں: میں ایسا آدمی تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت کے سلسلہ میں حسن صوت سے نوازا تھا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میری طرف پیغام بھیجتے، پھر میں ان پر تلاوت کرتا تھا۔ جب میں (معینہ) قرأت سے فارغ ہوتا تو وہ کہتے مزید سناؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”حسن صوت، قرآن مجید کی زینت ہے۔“