-" على كل مسلم صدقة قيل: ارايت إن لم يجد؟ قال: يعتمل بيديه فينفع نفسه ويتصدق قيل: ارايت إن لم يستطع؟ قال: يعين ذا الحاجة الملهوف قيل: ارايت إن لم يستطع؟ قال: يامر بالمعروف او الخير قال: ارايت إن لم يفعل؟ قال: يمسك عن الشر فإنها صدقة".-" على كل مسلم صدقة قيل: أرأيت إن لم يجد؟ قال: يعتمل بيديه فينفع نفسه ويتصدق قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يعين ذا الحاجة الملهوف قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يأمر بالمعروف أو الخير قال: أرأيت إن لم يفعل؟ قال: يمسك عن الشر فإنها صدقة".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔“ کسی نے پوچھا: اگر صدقہ کرنے کے لیے اس کے پاس کچھ نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہاتھوں سے کام ( محنت، مزدوری) کرے اور ( اجرت حاصل کر کے) اپنے نفس کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ ”پھر پوچھا گیا: اگر اس کو اس کی بھی طاقت نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔“ پھر پوچھا گیا: اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی یا بھلائی کا حکم کرے۔“ پوچھا گیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، یقیناً یہ بھی صدقہ ہے۔“