- (إنك دعوتنا خامس خمسة، وهذا رجل قد تبعنا، فإن شئت اذنت له، وإن شئت تركته. قال: بل اذنت له).- (إنّك دعوتنا خامس خمسة، وهذا رجلٌ قد تبعنا، فإن شئت أذنت له، وإن شئت تركته. قال: بلٌ أذنتُ له).
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی، جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، کا غلام قصاب تھا۔ اس نے اپنے غلام سے کہا: کھانا تیار کرو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آدمیوں سمیت دعوت دینے کے لیے جا رہا ہوں۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ افراد سمیت بلایا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانے لگے تو) ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ہم پانچ افراد کو دعوت دی ہے، یہ آدمی ہمارے پیچھے چلتا رہا، اگر تمہاری مرضی ہو تو اسے اجازت دے دو اور مرضی نہ ہونے کی صورت میں رہنے دو۔“ اس نے کہا۔ کیوں نہیں، میں اسے (کھانا کھانے کی) اجازت دوں گا۔