-" اكتني بابنك عبد الله ـ يعني ابن الزبير ـ انت ام عبد الله".-" اكتني بابنك عبد الله ـ يعني ابن الزبير ـ أنت أم عبد الله".
ہشام اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے علاوہ آپ کی تمام بیویوں کی کنیتیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے بیٹے عبداللہ (جو زبیر کا بیٹا ہے) کے نام پر ام عبداللہ کنیت رکھ لے۔“ اس کے بعد ان کی وفات تک انہیں ام عبداللہ کہا جاتا تھا، حلانکہ ان کی اپنی اولاد نہیں تھی۔