عبدالرحمٰن بن ابو عمره انصاری کہتے ہیں: سیدنا ابو سعيد رضی اللہ عنہ کو اس کی قوم کے ایک جنازے کی خبر دی گئی، انہوں نے ذرا دیر کی تاکہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں۔ جب وه آئے اور لوگوں نے دیکھا تو وہ آگے پیچھے ہونے لگے اور بعض افراد اس لیے کھڑے ہو گئے کہ ان کی نشست پہ آپ تشریف رکھیں۔ آپ نے فرمایا: آگاہ ہو جاؤ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”وسیع مجلس سب سے بہتر ہوتی ہے۔“