-" المؤمنون هينون لينون مثل الجمل الالف الذي إن قيد انقاد وإن سيق انساق وإن انخته على صخرة استناخ".-" المؤمنون هينون لينون مثل الجمل الألف الذي إن قيد انقاد وإن سيق انساق وإن أنخته على صخرة استناخ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن باوقار ( و سنجیدہ) اور نرم ہوتے ہیں، جیسا کہ مانوس اونٹ ہوتا ہے کہ اگر اس کی لگام پکڑ کر اس کے آگے آگے چلا جائے تو وہ پیچھے پیچھے چل پڑتا ہے اور اگر اس کو پیچھے سے ہانکا جائے تو بھی وہ چل پڑتا ہے اور اگر تو اس کو کسی چٹان پر بٹھا دے تو وہ بیٹھ جاتا ہے۔“