سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میرا خیال ہے کہ جس دین پر ہم ہیں، فلاں اور فلاں کو اس کا کوئی علم نہیں ہے۔ ابن عفیر نے (اپنی روایت میں) یہ الفاظ زیادہ کئے: لیث نے کہا کہ وہ دونوں آدمی منافق تھے اور یحییٰ نے اس کے شروع میں اضافہ کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میرے پاس آئے اور فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ جس دین پر ہم ہیں، فلاں اور فلاں آدمی اس دین پر کار بند نہیں ہیں۔“