- (إني لاعرف غضبك ورضاك؛، قال: إنك إذا كنت راضية، قلت: بلى، ورب محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، ورب إبراهيم!).- (إنّي لأعرف غضبكِ ورضاكِ؛، قال: إنّك إذا كنت راضية، قلت: بلى، وربِّ محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، وربِّ إبراهيم!).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیری ناراضگی اور رضا مندی کو پہچان لیتا ہوں۔“ وہ کہتی ہیں: میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کیسے پہچان لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم راضی ہوتی ہو تو ”رب محمد کی قسم!“ کہتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو ”رب ابراہیم کی قسم! کہتی ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: جی ہاں، (لیکن) میں صرف آپ کا نام لینا ہی چھوڑتی ہوں (دل میں کوئی ناراضگی نہیں ہوتی)۔