- (إنهم خيروني (بين) ان يسالوني بالفحش، اويبخلوني؛ فلست بباخل).- (إنّهم خيروني (بين) أن يسألوني بالفُحشِ، أويُبخّلوني؛ فلستُ بباخِلٍ).
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز تقسیم کی۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! دوسرے لوگ اس کے زیادہ حقدار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(درحقیقت) ان لوگوں نے مجھے (دو امور کا) اختیار دیا: یا تو مجھ سے بدتمیزی سے مانگتے یا پھر مجھے بخیل کہتے اور میں بخیل نہیں ہوں۔“