-" إنه ليس عليك باس إنما هو ابوك وغلامك".-" إنه ليس عليك بأس إنما هو أبوك وغلامك".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک غلام، لے کر آئے جو آپ نے انہیں ہبہ کیا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر ایک کپڑا تھا، جب وہ اس کے ساتھ اپنا سر ڈھانپتیں تو پاؤں تک نہیں پہنچتا تھا اور جب پاؤں پر ڈالتیں تو وہ سر تک نہیں پہنچتا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی دیکھی تو فرمایا: ”(اگر پردہ مکمل نہ ہو تو) کوئی حرج نہیں، کیونکہ (یہاں) صرف تیرا باپ اور تیرا غلام ہیں۔“