-" إن كنتم تحبون ان يحبكم الله ورسوله فحافظوا على ثلاث خصال: صدق الحديث، واداء الامانة، وحسن الجوار".-" إن كنتم تحبون أن يحبكم الله ورسوله فحافظوا على ثلاث خصال: صدق الحديث، وأداء الأمانة، وحسن الجوار".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بحرین سے آنے والے مہمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا، وہ آپ کے وضو کے پانی کی طرف لپکے، اس میں سے انہوں نے جو پانی پایا، پی لیا اور جو زمین پر گرا ہوا تھا اسے اپنے چہروں، سروں اور سینوں پر مل لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کس چیز نے تم کو ایسا کرنے پر اکسایا ہے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کی محبت نے۔ شاید (محبت کے اسی انداز کی بنا پر) اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں تو ان تین خصلتوں کی حفاظت کرو: (١) سچی بات ( ٢) امانت کی ادائیگی اور (٣) اچھا پڑوسی بننا۔ (یاد رہے کہ) پڑوسی کو تکلیف دینا نیکیوں کو اس طرح زائل کرتا ہے جس طرح سورج برف کو زائل کر دیتا ہے۔“