- (إن حقا على الله: ان لا يرفع شيئا من الدنيا إلا وضعه).- (إنّ حقاً على الله: أن لا يرفع شيئاً من الدنيا إلا وضعه).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی، اس کو عضبا کہا جاتا تھا اور کوئی (دوسری اونٹنی) اس سے آگے نہیں گزر سکتی تھی۔ ایک بدو اپنے اونٹ پر آیا، وہ اس سے آگے نکل گیا، یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، وہ کہنے لگے کہ عضبا تو پیچھے رہ گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ وہ دنیا میں جس چیز کو رفعت عطا کرے، اسے پست بھی کرے۔“