-" ما كان خلق ابغض إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من الكذب، وما اطلع منه على شيء عند احد من اصحابه، فيبخل له من نفسه حتى يعلم ان (قد) احدث توبة!".-" ما كان خلق أبغض إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من الكذب، وما اطلع منه على شيء عند أحد من أصحابه، فيبخل له من نفسه حتى يعلم أن (قد) أحدث توبة!".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک جھوٹ سے بڑھ کر کوئی عادت زیادہ نفرت و بغض والی نہیں تھی۔ جب آپ کو اپنے صحابہ میں سے کسی کے بارے میں اس کا پتہ چلتا تو آپ اس سے میل ملاپ کم کر دیتے حتی کہ معلوم ہو جاتا کہ اس نے توبہ کر لی ہے۔