-" إن مثل الذي يعمل السيآت ثم يعمل الحسنات كمثل رجل كانت عليه درع ضيقة قد خنقته، ثم عمل حسنة فانفكت حلقة، ثم عمل حسنة اخرى فانفكت حلقة اخرى حتى يخرج إلى الارض".-" إن مثل الذي يعمل السيآت ثم يعمل الحسنات كمثل رجل كانت عليه درع ضيقة قد خنقته، ثم عمل حسنة فانفكت حلقة، ثم عمل حسنة أخرى فانفكت حلقة أخرى حتى يخرج إلى الأرض".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشہ برائیاں کرنے کے بعد نیکیاں کرنے والے شخص کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس پر ایسی تنگ زرہ ہو، کہ اس نے اس کا گلا گھونٹ رکھا ہو، (ایسا برا آدمی جب) نیکی کرتا ہے تو ایک کڑا ٹوٹ جاتا ہے، پھر وہ دوسری نیکی کرتا ہے تو دوسرا کڑا ٹوٹ جاتا ہے، (یہی سلسلہ جاری رہتا ہے) یہاں تک کہ (وہ زرہ) زمین پر گر جاتی ہے۔“