سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ایک نیکی کے سلسلے میں بھی ظلم نہیں کرتا۔ مومن کو (جہاں) دنیا میں اس کی نیکی کا بدلہ دیا جاتا ہے، وہاں آخرت میں بھی جزا دی جائے گی۔ جبکہ کافر جو نیکیاں اللہ تعالیٰ کے لئے کرتا ہے، اس کو ان کا بدلہ دنیا میں ہی چکا دیا جاتا ہے۔ لہٰذا جب وہ روز قیامت اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اس کی کوئی نیکی (باقی) نہیں ہو گی کہ جس کا اسے بدلہ دیا جائے۔“