-" من خاف ادلج ومن ادلج بلغ المنزل الا إن سلعة الله تعالى غالية الا إن سلعة الله الجنة جاءت الراجفة تتبعها الرادفة جاء الموت بما فيه".-" من خاف أدلج ومن أدلج بلغ المنزل ألا إن سلعة الله تعالى غالية ألا إن سلعة الله الجنة جاءت الراجفة تتبعها الرادفة جاء الموت بما فيه".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (دشمن کے حملے سے) ڈرا اور (اس سے بچنے کے لیے) رات کے ابتدائی حصے میں نکل پڑا اور (حقیقت ہے کہ) جو شخص رات کی ابتدا میں نکل پڑتا ہے، وہ منزل (مقصود) تک پہنچ جاتا ہے، اچھی طرح سن لو کہ اللہ تعالیٰ کا سامان گراں قیمت ہے۔ خبردار! اللہ تعالیٰ کا سامان جنت ہے۔ (سنو! کہ) کانپنے والی آ گئی ہے، اس کے بعد آنے والی بھی آ گئی ہے۔ موت سارا کچھ لے کر پہنچ گئی ہے۔“