-" من اصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه، فكانما حيزت له الدنيا بحذافيرها".-" من أصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه، فكأنما حيزت له الدنيا بحذافيرها".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تم میں سے اس حالت میں صبح کرے کہ وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو، جسمانی لحاظ سے تندرست ہو اور ایک دن کی خوراک اس کے پاس موجود ہو تو گویا اس کے لیے دنیا، اپنے تمام ساز و سامان کے ساتھ جمع کر دی گئی ہے۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن محصن انصارى، سیدنا ابودردا، سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا على رضی اللہ عنہم سے مروى ہے۔