-" إذا عملت سيئة فاتبعها حسنة تمحها".-" إذا عملت سيئة فأتبعها حسنة تمحها".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کرنا، تاکہ نیکی برائی (کے اثر) کو مٹا دے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ”لا الہ الااللہ“ کہنا بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو سب نیکیوں میں افضل ہے۔“