- (إن الاشعريين إذا ارملوا في الغزو، او قل طعام عيالهم بالمدينة؛ جمعوا ما كان عندهم في ثوب واحد، ثم اقتسموه بينهم في إناء واحد بالسوية، فهم مني وانا منهم).- (إنّ الأشْعريّين إذا أرملُوا في الغزْو، أو قلَّ طعامُ عِيالهم بالمدينةِ؛ جمعُوا ما كانَ عندَهم في ثوْبٍ واحدٍ، ثم اقتسمُوه بينهم في إناءٍ واحدٍ بالسَّوِيَّةِ، فهم منّي وأنا منهم).
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک کسی غزوہ کے دوران اشعری لوگوں (میں سے) جب بعض لوگ بے توشہ ہونے لگتے ہیں یا مدینہ میں ان کے اہل و عیال کا کھانا کم ہونے لگتا ہے تو جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے، وہ سارا ایک کپڑے میں جمع کر لیتے ہیں، پھر ایک برتن کے ذریعے برابر برابر آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں، یہ لوگ مجھ میں سے ہیں اور میں ان میں سے ہوں۔