-" كان يرخي الإزار من بين يده ويرفعه من ورائه".-" كان يرخي الإزار من بين يده ويرفعه من ورائه".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام جناب عکرمہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا، جب وہ ازار پہنتے تھے تو اس کا سامنے والا حصہ ڈھیلا کرتے، یہاں تک کہ اس کے کنارے پاؤں کی پشت کو چھونے لگتے، لیکن پچھلی جانب سے ازار اٹھا لیتے۔ میں نے ان سے کہا: تم اس طرح ازار کیوں باندھتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔