- (كان في الكعبة صور، فامر عمر بن الخطاب ان يمحوها، فبل عمر ثوبا ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيء).- (كان في الكعبة صورٌ، فأمَرَ عمر بن الخطاب أنْ يمحوَها، فَبَلَّ عمرُ ثوباً ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيءٍ).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کعبہ میں کچھ تصاویر تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کو مٹا دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا گیلا کیا اور ان کو مٹا دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تو اس میں کوئی (تصویر) نہیں تھی۔