رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے بہترین کھجور برنی ہے، وہ بیماری کو دور کرتی ہے اور خود اس میں کوئی بیماری نہیں ہے۔“ یہ حدیث سیدنا بریدہ بن حصیب، سیدنا انس بن مالک، سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا مزیدہ جو ہود بن عبداللہ کے دادا ہیں، سیدنا علی بن ابوطالب اور وفد عبدالقیس کے بعض افراد رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔