-" الايمن فالايمن ـ وفي طريق: الايمنون الايمنون ـ الا فيمنوا".-" الأيمن فالأيمن ـ وفي طريق: الأيمنون الأيمنون ـ ألا فيمنوا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی ملا دودھ لایا گیا، آپ کی دائیں جانب ایک بدو اور بائیں جانب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا اور باقی بدو کو تھما دیا اور فرمایا: ”دائیں طرف والا، پس دائیں طرف والا (مقدم ہے)“ اور ایک روایت میں ہے: ”دائیں طرف والے، پس دائیں طرف والے، خبردار! دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔“