زیادہ بن علاقہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالى عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: اے مغیرہ! کیا تو نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو گالی دینے سے منع فرمایا؟ اب تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ان کے فوت ہو چکنے کے بعد سب و شتم کیوں کرتا ہے؟