سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1189. اونٹنی کا دودھ اور پیشاب بطور دوا استعمال کرنا
حدیث نمبر: 1766
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لو خرجتم إلى إبلنا، فاصبتم من ابوالها والبانها".-" لو خرجتم إلى إبلنا، فأصبتم من أبوالها وألبانها".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے عرنی قبیلہ کے لوگوں سے، جنہوں نے مدینہ کی آب و ہوا کو ناموافق پایا، فرمایا: اگر تم لوگ ہمارے اونٹوں کی طرف نکل جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو (تو اچھا ہو گا)۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، پس وہ تندرست ہو گئے۔ لیکن تندرست ہونے کے بعد وہ چرواہوں پر ٹوٹ پڑے، انہیں قتل کر دیا اور اونٹ لے کر فرار ہو گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں لوگوں کو بھیجا، انہیں پکڑ کر لایا گیا، ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو کاٹ دیا، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں پھینک دیا، جہاں وہ مر گئے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.