سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1181. کافر کی قبر کے پاس سے گزرتے وقت اسے جہنم کا مثردہ سنایا جائے
حدیث نمبر: 1755
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".
عامر بن سعد اپنے باپ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرا باپ صلہ رحمی کرتا تھا اور وہ ایسا ایسا (یعنی عظیم) آدمی تھا، اب وہ (بعد از موت) کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آتش دوزخ میں ہے۔ یہ سن کر بدو رنجیدہ ہوا اور یہ سوال کیا کہ آپ کے باپ کہاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی تو کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرے تو اسے جہنم کی آگ کی خوشخبری سنا دینا۔ بعد میں وہ بدو مسلمان ہو گیا تھا اور کہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشقت میں ڈال دیا ہے، اب میں کسی کافر کی قبر کے پاس نہیں گزرتا مگر اسے آگ کی خوشخبری سناتا ہوں۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.