سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1168. آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت کے ساتھ رحمدل تھے
حدیث نمبر: 1736
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين يكملان رضاعته في الجنة".-" إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين يكملان رضاعته في الجنة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایسا آدمی نہیں دیکھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہ نسبت اپنے اہل و عیال سے زیادہ رحمدلی (اور ہمدردی) کرنے والا ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم دودھ پینے کے لیے مدینہ کی کسی بستی میں (ایک دایہ کے پاس) تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے بیٹے کو ملنے کے لیے) جاتے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے، گھر میں داخل ہوتے، حالانکہ گھر میں دھواں ہوتا کیونکہ ابراہیم کا پرورش کنندہ باپ لوہار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیٹے کو اٹھاتے، اسے بوسے دیتے اور پھر واپس آتے۔ عمرو بن سعید کہتے ہیں: جب ابراہیم فوت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا بیٹا ابراہیم دودھ کی عمر میں فوت ہو گیا ہے لیکن جنت میں دو دایاں اس کی مدت رضاعت کو پورا کریں گے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.