-" قال الله تعالى" إذا ابتليت عبدي المؤمن، ولم يشكني إلى عواده اطلقته من اساري، ثم ابدلته لحما خيرا من لحمه، ودما خيرا من دمه، ثم يستانف العمل".-" قال الله تعالى" إذا ابتليت عبدي المؤمن، ولم يشكني إلى عواده أطلقته من أساري، ثم أبدلته لحما خيرا من لحمه، ودما خيرا من دمه، ثم يستأنف العمل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب میں اپنے مومن بندے کو آزماتا ہوں اور وہ تیمارداری کرنے والوں کے سامنے میرا شکوہ نہیں کرتا تو اس کو اپنے قید سے آزاد کر دیتا ہوں، اس کے پہلے گوشت کے عوض بہترین گوشت عطا کرتا ہوں، اسی طرح اس کے پہلے خون کی عوض بہترین خون دیتا ہوں اور وہ ازسر نو عمل کرتا ہے۔“