سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
1123. میت کو دیکھ کر کھڑا ہونے کی وجوہات اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 1660
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن للموت فزعا".-" إن للموت فزعا".
علا بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے، مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور مروان قبرستان میں جا کر بیٹھ گئے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے اور مروان سے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ انہیں تھما دیا۔ انھوں نے اسے کہا: کھڑے ہو جاؤ۔ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر مروان نے ابوسعید سے کہا: آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ دیکھتے تو اس کے گزر جانے تک کھڑے ہو جاتے اور فرماتے: موت گھبرا دینے والی ہے۔ مروان نے (تصدیق کے لیے) کہا: اے ابوہریرہ! کیا ابوسعید سچ کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ مروان نے کہا: تو آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کیوں نہ کی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ حاکم ہیں، آپ بیٹھ گئے اور آپ کو دیکھ کر میں بھی بیٹھ گیا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.