سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
95. فرمودات نبویہ کا صحابہ کی طبیعت پر غالب ہونا
حدیث نمبر: 156
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن سرك ان تفي بنذرك؛ فاعتقي محررا من هؤلاء. يعني: من بني العنبر).- (إن سَرَّك أنْ تفي بنذْركِ؛ فأعتقي مُحَرَّراً من هؤلاء. يعني: من بني العَنْبرِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے بنو تمیم کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تین باتیں سنیں، اس کے بعد میں نے کبھی بھی بنو تمیم سے بغض نہیں رکھا۔ (ان کی تفصیل یہ ہے:) (۱) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ایک غلام آزاد کرنے کی نذر مانی تھی، اتنے میں بنو عنبر کے کچھ لوگ قیدی بن گئے، جب انہیں لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اپنی نظر پورا کرنا چاہتی ہو تو ان میں سے ایک غلام آزاد کر دو۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اولاد اسماعیل قرار دیا۔ (۲) ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ لائے گئے، ان کے حسن و جمال نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیرت میں ڈال دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میری قوم کے اونٹ ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی قوم قرار دیا۔ نیز فرمایا: (۳) وہ گھمسان کی جنگوں میں سخت لڑائی کرنے والے ہیں۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.