سیدہ حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی الله عنہا سے سوال کیا: کیا تو نے یہ بات رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ وہ جب بھی حدیث بیان کرتیں تو کہتی تھیں میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جواں عمر اور پردہ نشیں عورتوں کو نکالو، انہیں چاہئے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں مسلمان کی جائے نماز سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں۔“