میمون بن مہران کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام دردا کو نکاح کا پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے ان سے شادی سے انکار کر دیا اور کہا: میں نے ابودردا رضی اللہ عنہ سے سنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت (جنت میں) اپنے آخری خاوند کے ساتھ ہو گی۔“ اور میں سیدنا ابو دردا کے عوض کسی کو نہیں چاہتی۔