-" اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله فهو كائن، فليس من كل الماء يكون الولد".-" اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله فهو كائن، فليس من كل الماء يكون الولد".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے غزوہ حنین والے دن کچھ قیدیوں پر قابو پا لیا۔ ہم چاہتے تھے کہ (بعد میں) ان کو فروخت کر دیں۔ اس لیے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں سوال کیا (تا کہ قیدی عورتیں حاملہ نہ ہو جائیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک مناسب سمجھو (عزل) کرتے رہو، (بہرحال) جو فیصلہ اللہ نے کر دیا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ یہ بات نہیں ہے کہ ہر پانی (مادہ منویہ) سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔“