سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری بہن نے نذر مانی یہ کہ وہ ننگے پاؤں اور ننگے سر چل کر کعبہ کی طرف جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور فرمایا: ”اس کو کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: اس نے نذر مانی ہے کہ یہ کعبہ کی طرف ننگے پاؤں اور ننگے سر چل کر جائے گی۔ آپ نے فرمایا: ”اس کو حکم دو کہ سوار ہو جائے، چادر اوڑھے، حج کرے اور ایک قربانی ذبح کر دے۔“