-" لا، بل يبايع على الإسلام، فإنه لا هجرة بعد الفتح، ويكون من التابعين بإحسان".-" لا، بل يبايع على الإسلام، فإنه لا هجرة بعد الفتح، ويكون من التابعين بإحسان".
سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنا ایک بھتیجا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ وہ ہجرت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر سکے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اب صرف اسلام پر بیعت ہو گی کیونکہ فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی، اب وہ (ان کی) پیروی کرنے والوں میں سے ہو گا۔“