-" اطيعوني ما كنت بين اظهركم وعليكم بكتاب الله عز وجل، احلوا حلاله وحرموا حرامه".-" أطيعوني ما كنت بين أظهركم وعليكم بكتاب الله عز وجل، أحلوا حلاله وحرموا حرامه".
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوپہر کے وقت ہمیں خطبہ دیا، اس حال میں کہ آپ مرعوب تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اطاعت کرو جب تک میں تمہارے اندر موجود رہوں، اللہ کی کتاب کو لازم پکڑنا، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھنا۔“