-" لا يحل للخليفة إلا قصعتان قصعة ياكلها هو واهله، وقصعة يطعمها".-" لا يحل للخليفة إلا قصعتان قصعة يأكلها هو وأهله، وقصعة يطعمها".
عبداللہ بن زریر غفاری کہتے ہیں کہ ہم عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے (بطور ضیافت) خزیرہ پیش کیا، (یہ قیمے اور آٹے سے تیار کیا جانے والا ایک قسم کا کھانا ہوتا ہے)۔ ہم نے کہا: امیر المؤمنین! اگر آپ بطخ اور مرغابی کا گوشت پیش کر دیتے تو (بہت اچھا ہوتا) اور مال کثیر موجود ہے۔ انہوں نے کہا: ابن زریر! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”خلیفہ کے لیے صرف دو پیالے حلال ہیں: ایک پیالہ اس کے اور اہل کے کھانے کے لیے اور ایک کسی کو کھلانے کے لیے۔“