سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
924. نمازی کو مارنا منع ہے
حدیث نمبر: 1324
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا تضربه، فإني نهيت عن ضرب اهل الصلاة".-" لا تضربه، فإني نهيت عن ضرب أهل الصلاة".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں سے دو غلاموں سمیت تشریف لائے، ان میں سے ایک سیدنا علی صلوات اللہ علیہ کو ہبہ کرتے ہوئے فرمایا: اس کو مارنا نہیں۔ کیونکہ مجھے نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے اور ہم جب سے وہاں روانہ ہوئے ہیں، میں اس کو نماز پڑھتے دیکھ رہا ہوں۔ دوسرا غلام سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ کو دیا اور فرمایا: اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا۔ انہوں نے اسے آزاد کر دیا۔ (ایک دن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے (غلام کے بارے میں پوچھا: کہ)وہ کیسا چل رہا ہے؟ انہوں نے کہا: آپ نے مجھے وصیت کی تھی کہ میں اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤں، (اس وصیت پر عمل کرے ہوئے) میں نے اسے آزاد کر دیا ہے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.