سیدنا عبداللہ بن معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! حرام کردہ چیزوں میں سے کون سی چیزیں میرے لیے حلال ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس نے تین دفعہ سوال دوہرایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر فرمایا: ”سوال کرنے والا کون ہے؟“ اس آدمی نے جواباً عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کی ٹھونگ ماری اور فرمایا: ”جو چیز تیرے دل کو ناپسند لگے، اسے چھوڑ دے۔“