سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
864. حدود سے تجاوز کرنا منع ہے، بدعات کا وبال
حدیث نمبر: 1255
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (انا آخذ بحجزكم عن النار؛ اقول: إياكم وجهنم! إياكم والحدود! فإذا مت فانا فرطكم وموعدكم على الحوض، فمن ورد افلح. وياتي قوم فيؤخ بهم ذات الشمال، فاقول: يا رب امتي! فيقال: لا تدري ما احدثوا بعدك مرتدين على اعقابهم).- (أنا آخذ بِحُجَزِكُم عن النار؛ أقولُ: إيَّاكم وجهنم! إياكم والحدود! فإذا متُّ فأنا فَرَطُكُم ومَوْعِدُكُم على الحوضِ، فَمَن وَرَدَ أفلح. ويأتي قومٌ فيُؤخَُ بهم ذات الشمال، فأقول: يا ربِّ أمتي! فيقال: لا تدري ما أحدثوا بعدك مُرتدِّين على أعقابهم).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں آگ سے بچانے کے لیے تمہاری کمروں سے پکڑ کر (پیچھے کھینچتا ہوں) اور کہتا ہوں: جہنم سے بچو، حدود (کو پھلانگنے) سے بچو۔ جب میں فوت ہو جاؤں گا تو تمہارا پیش رو ہوں گا اور حوض پر تم سے ملوں گا، جو وہاں آ گیا، وہ کامیاب ہو جائے گا۔ کچھ لوگ وہاں پہنچیں گے تو سہی لیکن انہیں بائیں جانب دھکیل دیا جائے گا۔ میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ تو میری امت ہے۔ سو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے کون کون سی بدعات کو فروغ دیا، یہ اپنی ایڑیوں پر پلٹ کر مرتد ہوگئے تھے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.