-" الا اخبركم بخياركم؟ خياركم اطولكم اعمارا واحسنكم اعمالا".-" ألا أخبركم بخياركم؟ خياركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أعمالا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟ تم میں افضل لوگ وہ ہیں جن کی عمریں سب سے زیادہ لمبی اور اعمال انتہائی نیک ہوں۔“