سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
829. غلاموں اور لونڈیوں کو بھی زنا کی حد لگائی جائے
حدیث نمبر: 1207
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (احسنت، اتركها حتى تماثل. يعني: خادما زنت حديثة عهد بنفاسها).- (أحسنَتَ، اتركها حتّى تماثل. يعني: خادماً زنت حديثة عهدٍ بنفاسها).
ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور کہا: لوگو! جو غلام اور لونڈی بدکاری کرے، اس پر حد قائم کرو . . . پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی تھی، اس نے زنا کی وجہ سے بچہ جنم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوڑے لگانے کے لیے مجھے بھیجا۔ میں نے دیکھا کہ وہ تو ابھی ابھی نفاس سے فارغ ہوئی تھی۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر اس کو کوڑے لگائے تو اسے قتل کر بیٹھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کیا ہے، اسے اس وقت تک چھوڑے رکھو جب تک وہ تندرست نہ ہو جائے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.