-" لا تخيفوا انفسكم بعد امنها، قالوا: وما ذاك يا رسول الله؟ قال: الدين".-" لا تخيفوا أنفسكم بعد أمنها، قالوا: وما ذاك يا رسول الله؟ قال: الدين".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امن کے بعد اپنے آپ کو خوفزدہ مت کرو۔ ” صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس ارشاد کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرض۔ “